1
صوابی (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 6 لاکھ روپے کے مالی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مانیڑی بالا کے علاقے ناڑو بانڈہ میں پیش آیا، جہاں حسنین اپنے 22 سالہ بھائی سدیس کے ہمراہ فرحان، ارسلان اور ریحان سے 6 لاکھ روپے کے معاملے پر بات چیت کر رہا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بات چیت کے دوران تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر اپنے پستول نکال کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سدیس گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی حسنین محفوظ رہا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تینوں نامزد ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
